لندن میں نوازشریف اور شہبازشریف عدلیہ کیخلاف سازش تیار کر رہے ہیں: پرویز الہٰی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر  چوہدری پرویز  الہٰی نےکہا ہےکہ لندن میں نوازشریف اور  شہبازشریف عدلیہ کے خلاف سازش  تیار  کر  رہے ہیں، ایک منصوبہ بندی کے تحت عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ  اعلیٰ عدلیہ نے ملک سنبھالا ہوا ہے، پی ڈی ایم نےگند پھیلایا ہوا ہے، دو چار بندے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم آئین ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمارے بیس لوگوں کو انہوں نے پکڑا ہواہے، مجھ پر17 مقدمے درج ہیں، انہوں نے جاتے جاتے ایک بہت بڑی ڈکیتی کی ہے، ہمارے جتنے مہمان آئے  تھے، سب کے موبائل لے لیےگئے، 10 موٹر سائیکلیں لےگئے،  دس روز  بعد ہم ضمانت کرا کر آئے۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  لندن میں شہباز شریف اور  نواز شریف عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں،  پی ڈی ایم نے ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،عمران خان نے آئین کو  متحد رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے 14 مئی کے اثرات وقوع  پذیر ہوتے نظر آرہے ہیں، وہ اثرات ایسے ہیں کہ ان کی آنکھیں باہر نکل آئیں گی۔

مزید خبریں :