LIVE

اسد عمر، شاہ محمود اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

ویب ڈیسک
May 11, 2023
 

پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا/ اسکرین گریب

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔