LIVE

معروف دانشور اور فیض احمد فیض کے داماد شعیب ہاشمی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
May 15, 2023
 

شعیب ہاشمی کافی عرصے سے بیمار تھے : عدیل ہاشمی/فوٹوفائل

لاہور: معروف دانشور، استاد، ڈرامہ نگار اور   معروف شاعر فیض احمد  فیض کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی کے شوہر  شعیب ہاشمی انتقال کرگئے۔

 شعیب ہاشمی کے انتقال کی تصدیق عدیل ہاشمی کی جانب سے کی گئی ہے عدیل ہاشمی نے بتایا کہ شعیب ہاشمی کافی عرصے سے بیمار تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹیلی ویژن کےابتدائی دورمیں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے۔

شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برسہا برس درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے، اس کے علاوہ شعیب ہاشمی مشہورٹی  وی پروگرامز اکڑبکڑ،سچ گپ،ٹال مٹول اور باو ٹرین کے خالق تھے۔