LIVE

فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے: فواد چوہدری

ویب ڈیسک
May 16, 2023
 

جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟ دوران گرفتاری کل فیملی سے رابطہ ہوا: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی پر گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے فواد چوہدری سے سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ رویہ کیسا رہا کیا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟ دوران گرفتاری کل فیملی سے رابطہ ہوا، کیس ہی مذاق ہے، یہاں سےنکلیں گے توکسی اور مقدمے میں گرفتارکرلیں گے، 8 ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہے۔