LIVE

ملیکہ بخاری کے بعد علی محمد خان بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

شبیر احمد ڈار
May 17, 2023
 

علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکار علی محمد خان کو لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی رہائی کے احکامات دیے تھے۔

اس سے قبل  پنجاب پولیس نے ملیکہ بخاری کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔