LIVE

شمالی وزیرستان: بنوں منتقلی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
May 18, 2023
 

پشاور میں ملزمان اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا: سی ٹی ڈی/ فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3 دہشتگرد ہلاک  ہوگئے جب کہ پشاور میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ پشاور میں ملزمان اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور کی لاش بھی ملی ہے۔