LIVE

بہاولپور میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
May 18, 2023
 

مرنے والوں میں ماں باپ، بیٹا اور چچی شامل ہیں، چاروں افراد کی گردن اور جسم پر تیزدھارآلے کے نشانات ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

بہاولپور  میں گھر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع بہاولپور کے چک-102  ڈی بی کے ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں ماں باپ، بیٹا اور چچی شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ چاروں افراد کی گردن اور جسم پر تیزدھارآلے کے نشانات ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔