LIVE

میکسیکو میں کار شو کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
May 21, 2023
 

آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر ایک دم وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی: حکام— فوٹو: سوشل میڈیا

میکسیکو کےشہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے میں منعقدہ کار شو کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر ایک دم  وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی۔

حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنی گرے رنگ کی وین میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس، فائربرگیڈکے اہلکاروں اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اٹارنی جنرل نے واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی۔