LIVE

خیبرپختونخوا: 9، 10مئی کے پرتشدد احتجاج میں 200 سے زائد سرکاری ملازمین کی نشاندہی

شیبا حیدر
May 24, 2023
 

فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد  مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں سرکاری ملازمین بھی ملوث پائےگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پرتشدد احتجاج میں 200 سے زیادہ سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے، ملازمین کا تعلق پی ڈی اے، تعلیم اور  صحت سمیت مختلف محکموں سے ہے،ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سےکی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پرتشدد ملازمین سے متعلق متعلقہ محکموں کو اطلاع دی گئی ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے جیو نیوز سےگفتگو میں کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین موجود ہیں، مزید سرکاری ملازمین کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔

بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کہنا ہےکہ توڑپھوڑ میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔