LIVE

پی ٹی آئی کی اہم خواتین رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا امکان

ویب ڈیسک
May 24, 2023
 

 گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا__فوٹو: فائل 

لاہور: بعض سابق خواتین ارکان اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے چند روز میں علیحدگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، شاہینہ کریم اور مس شاہدہ کا پی ٹی آئی چھوڑنےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اورعالیہ حمزہ سمیت دیگر بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

 گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔