24 مئی ، 2023
سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرحیدر علی کل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔