LIVE

جاپان میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
May 25, 2023
 

حملہ آور موقعے سے فرار ہوکر ایک مکان میں چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں: جاپانی میڈیا— فوٹو: فائل

جاپان کے شہر ناکانو میں فائرنگ اور چاقو کے حملے  میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3  افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق پولیس کو اطلاع  ملی کے ایک شخص نے خاتون کو چاقو مار دیا ہے پولیس کے موقع پر پہنچنے پر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے  مطابق زخمی خاتون اور اہلکاروں کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم خاتون اور دونوں پولیس اہلکار  جانبر نہ ہو سکے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حملہ آور موقعے سے فرار ہوکر ایک مکان میں چھپے ہونے کی اطلاعات  پر  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت پر پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حملہ آور کی تلاش جاری ہے، جبکہ علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔