ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کم ہوئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے ہے۔ 10 گرام سونےکی قیمت 214 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے ہے۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 1952 ڈالر فی اونس ہے۔