LIVE

کے ایم سی: جماعت اسلامی کے تحت مخصوص نشست پر خواجہ سرا چاندنی کے کاغذات نامزدگی منظور

عبدالولی
May 26, 2023
 

جماعت اسلامی کی شکر گزار ہو جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیا: چاندنی شاہ— فوٹو: چاندنی شاہ

کراچی میونسپل کارپوریشن کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے خواجہ سرا چاندنی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

خواجہ سرا چاندنی شاہ نے جماعت اسلامی  کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، اسکروٹنی کے عمل کے بعد ان کے کاغذات منظور ہوگئے ۔

اس موقع پر چاندنی شاہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی شکر گزار ہوں جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیا، ایوان میں جاکر سب سے پہلے شہر کی سڑکوں اور ناکارہ سیورج سسٹم کی نشاندہی کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں دیگر اراکین کی طرح ہماری بھی بات سنی جائے گی۔

دوسری جانب جناح ٹاؤن سے خواجہ سرا کی مخصوص نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار محمد عمران کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

ڈی سی کے مطابق محمد عمران ثابت نہ کرسکے کہ وہ خواجہ سرا ہیں جس کی وجہ سے ان کے کاغذات مسترد ہوگئے۔