LIVE

سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک
May 27, 2023
 

فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے  پاکستان تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے کہا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی نقصان دہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلے چھوڑ دی تھی۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کیا کہ پی ٹی آئی کے فلسلفے سے دور ہوجاؤں، میرا 25 سال کا تجربہ،مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اب پاکستان کا مستقبل تقسیم، محاذآرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں۔