LIVE

اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
May 27, 2023
 

فوٹو: فائل

سرگودھا، چیچہ وطنی،بہاولنگر اور خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی۔

کراچی،حید رآباد سمیت سندھ ،پنجاب، خیبر پختونخوا ، بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی  جبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔