LIVE

بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بندگلی میں لےگئیں: فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
May 28, 2023
 

تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لےگئی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے  متعدد بار اُنہیں میڈیا مینیج کرنے کو کہا اور  حامد میر اور سلیم صافی کے پروگرام میں شرکت کرنے پر بشریٰ بی بی نے ان کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر  اور سلیم صافی کے  پروگراموں کو بندکر دیں، بشریٰ بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لے گئی ہیں۔