LIVE

پاکستان ویمنز کپ: امپائر کے فیصلے پر اعتراض بسمہ معروف کو مہنگا پڑ گیا

فیضان لاکھانی
May 29, 2023
 

پاکستان ویمنز کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ فوٹو فائل

پاکستان ویمنز کپ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنا بسمہ کو مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  پاکستان ویمنز کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ویمن کرکٹر بسمہ معروف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا، بسمہ معروف نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی۔

واقعہ بلاسٹرز کے خلاف ڈائنامائٹس کی اننگز کے 40 اوور میں پیش آیا جب بسمہ معروف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا، بسمہ نے غلطی اور جرمانے کو تسلیم کیا۔