LIVE

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل کی ملاقات، اہم قانونی امور زیر بحث آئے

مریم نواز
May 29, 2023
 

اٹارنی جنرل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا: ذرائع— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے حکم امتناع دے رکھا ہے۔