LIVE

کراچی: ڈیفنس ویو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

افضل ندیم ڈوگر
May 29, 2023
 

قیوم آباد سے بلوچ کالونی کی طرف جاتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے قریب باوردی پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا: ذرائع۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو میں نجی یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کی یہ واردات بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قیوم آباد سے بلوچ کالونی کی طرف جاتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے قریب باوردی پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا، ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ وارث خان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔