LIVE

بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
May 29, 2023
 

بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی، بھارتی پارلیمنٹ کی تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا، تقریب میں ہندو، عیسائی اور دیگر مذاہب کے نمائندے بھی موجود تھے، اس دوران سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جسے تمام لوگوں نے خاموشی سے سنا۔

تقریب میں اسلام، بدھ مت، جین، پارسی، سکھ اور ویدک وغیرہ جیسے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے نئی بھارتی پارلیمنٹ کا افتتاح بھارتی صدر سے کرانے کے بجائے نریندر مودی کے کرنے پر کانگریس سمیت اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔