Time 29 مئی ، 2023
دنیا

اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود مودی نے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

فوٹو: انڈین میڈیا
فوٹو: انڈین میڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ اور سخت تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نئی دلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھارتی  پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا جس کا کانگریس سمیت اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف تھا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر مملکت کو کرنا چاہیے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ ایک آدمی کے تکبر اور اپنی تشہیر کرنے کی خواہش نے ملک کی پہلی خاتون قبائلی صدر دروپدی مرمو سے پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے کا شرف چھین لیا۔

مزید خبریں :