LIVE

لاہور: ریسٹورینٹ پر کھانا دیر سے لانے پر گاہک کی فائرنگ، 4 افراد زخمی

میاں عابد
June 01, 2023
 

عملے اور گاہک کے درمیان جھگڑے کے باعث ملک عامر نامی شہری نے فائرنگ کی: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور: مقامی ریسٹورینٹ میں گاہک نے کھانے کا آرڈر لیٹ ہونے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں قائم ریسٹورینٹ پر پیش آیا جہاں کھانے کا آرڈر جلدی نہ آنے پر گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ عملے اور گاہک کے درمیان جھگڑے کے باعث ملک عامر نامی شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ذیشان بٹ، فرید اللہ ، شبیر اور ثاقب ریاض زخمی ہو گئے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔