LIVE

نوجوان بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

ویب ڈیسک
June 03, 2023
 

 فلم ہیلو ڈیڈی میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کرنے والا اداکار 39 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ فوٹو فائل

بھارت کی کنندا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا نوجوان اداکار نتھن گوپی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکار ڈاکٹر وشنو وردھن کے ساتھ فلم ہیلو ڈیڈی میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کرنے والا اداکار 39 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نتھن گوپی کو دل میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

نوجوان بھارتی اداکار کی اچانک موت سے کنندا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نتھن گوپی غیر شادی شدہ تھا اور بنگلورو میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا۔