LIVE

پاکستان نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامند ہوگیا

سہیل عمران
June 04, 2023
 

 نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی ، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی__فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی ، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی۔

اب پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بات چیت جاری ہے۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا،نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے یا پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کا امکان ہے۔