LIVE

پاکستان سے متعلق جعلی امریکی ٹریول ایڈوائزری، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
June 04, 2023
 

امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق جعلی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹس لے لیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان سے متعلق بےبنیاد پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق جھوٹی ٹریول ایڈوائزری سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق درست معلومات اور الرٹ ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

امریکا حکام کے مطابق پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔