LIVE

حیدرآباد سکھر موٹروے کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی گرانٹ منظور

ویب ڈیسک
June 05, 2023
 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیوگوادر بین الااقوامی ائیرپورٹ منصوبے کیلئے 83 کروڑ 91 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی۔ فوٹو فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حیدر آباد سکھر موٹروے کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیوگوادر بین الااقوامی ائیرپورٹ منصوبے کے لیے 83 کروڑ 91 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں 49 دواوں کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کے تعین کی بھی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 12 کروڑ 14 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔