LIVE

سوات: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

محبوب علی
June 08, 2023
 

فوٹو: فائل

سوات کے شہر مینگورہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار سبزی منڈی مینگورہ کے مقام پر معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

 دونوں زخمی اہلکاروں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ بھی شدید زخمی ہوا، بعد میں سکیورٹی گارڈ نے بھی اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ایس پی فرمان اللہ خان کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ تین حملہ آوروں کے فرار کی اطلاعات بھی ہیں جس کے بعد شہر میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔