LIVE

سانحہ 9 مئی: تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 09, 2023
 

ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد اوور سیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آبا: حکومت پاکستان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500  سے  زائد اوور سیز  پاکستانیوں کی شناخت  کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی  کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  مجرمان کی حوالگی  کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور  ان کے خلاف  فوجداری کارروائی کی جائے گی۔