LIVE

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی عمارت فروخت

واجد علی سید
July 13, 2023
 

پرانی عمارت طویل عرصے سے خالی تھی اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے: سفارتی ذرائع— فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی واشنگٹن ڈی سی میں ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کردی گئی۔

عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی تھی اور اسے 71 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 20 ارب روپے میں پاکستانی امریکن بزنس مین حفیظ خان نے خریدا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں عمارت کی فروخت کے لئے بولی لگائی گئی، پرانی عمارت طویل عرصے سے خالی تھی اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے۔