02 جنوری ، 2023
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت عمارت کی خریداری کے لیے بولی 6 اعشاریہ 8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
امریکا میں نجی کمپنی کے مالک شہال خان نے جیونیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ عمارت خریدنے کے لیے انہوں نے سب سے زیادہ بولی لگا دی ہے۔
شہال خان کے مطابق پاکستانی حکومت کو ڈرافٹ کانٹریکٹ بھیج دیا ہے، اب بڈنگ پراسیس مکمل ہوجانا چاہیے۔
شہال خان کا کہنا تھا کہ عمارت خریدنےکی وجہ اس کی تاریخی حیثیت ہے، عمارت کی مرمت کے بعد وہاں انسٹیٹیوٹ بنانےکا ارادہ ہے۔