LIVE

فیفا ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ اور اسپین کے درمیان ٹائٹل کا حتمی معرکہ اتوار کو ہوگا

شکیل یامین کانگا
August 16, 2023
 

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جبکہ اسپین نے سویڈن کو شکست دیکر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال کافائنل انگلینڈ اور اسپین کے درمیان اتوار 20اگست کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جبکہ اسپین نے سویڈن کو شکست دیکر  پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے  ایونٹ میں 2015ءکے ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی  جبکہ  اسپین پہلی بار سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔

فائنل کیلئے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم وہ انگلینڈ سے ہار گیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ میزبان آسٹریلیا اور سویڈن کے درمیان 19 اگست  ہفتے  کو  ہوگا۔