LIVE

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں

ویب ڈیسک
September 25, 2023
 

پرینیتی نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جب کہ دلہا آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیا__فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی گزشتہ روز ادے پور میں ہوئی جس میں بھارت کے نامور سیاستدانوں سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی۔

اب پیر کی صبح اداکارہ اور راگھو چڈھا نے مشترکہ طور پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

پرینیتی نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جب کہ دلہا آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا جو خود بھی شادی میں دکھائی دیے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے مہمانوں کے بیچ میں ایک دوسرے کے ہمراہ ہی انٹری دی۔

فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا
فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا

پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ 'ناشتے کی میز پر پہلی ہی گپ شپ سے ہمارے دلوں کو معلوم ہو گیا تھا، ہم ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے'۔

اس سے قبل پرینیتی اور راگھو کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن سے متعلق دعویٰ تھا کہ یہ جوڑے کے ریسیپشن کی تصویریں ہیں جن میں اداکارہ نے گلابی رنگ کی ساڑھی جب کہ راگھو نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا تھا۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔