پرینیتی اور راگھو کی منگنی کی انگوٹھیوں کی قیمت کیا ہے؟

بھارتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت راگھو چڈھا سے کہیں زیادہ ہے__فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا
بھارتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت راگھو چڈھا سے کہیں زیادہ ہے__فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور  عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز دہلی میں منعقد کی گئی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی۔

منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے شرکت کی،  اس کے علاوہ بھارتی ریاست دہلی کے وزیر اعلیٰ و عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی اہلیہ کے ہمراہ منگنی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اداکارہ اور ان کے منگیتر نے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو اب وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو: اسکرین گریب/پرینیتی چوپڑا
فوٹو: اسکرین گریب/پرینیتی چوپڑا

تاہم تقریب میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے کافی چرچے ہو رہے ہیں، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی بڑے ہیرے والی انگوٹھی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ راگھو چڈھا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار بھارتی روپے تھی۔

دوسری جانب ایک اور  رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت راگھو چڈھا سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کی انگوٹھی تقریباً 80 سے 90 لاکھ بھارتی روپے کی تھی۔

مزید خبریں :