LIVE

ملک کے گیارہ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک
October 23, 2023
 

پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے: وفاقی حکام— فوٹو: فائل

ملک کے گیارہ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی۔

وفاقی حکام کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں چمن پشین اور کوئٹہ، خیبر پختونخوا میں بنوں کے ایک اور پشاور کے چار مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل جبکہ پنجاب میں لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس بھی سامنے آیا تھا۔