LIVE

کیا آپ کو طیاروں کی فوڈ ٹرے میں لگے اس ہک کا اصل مقصد معلوم ہے؟

ویب ڈیسک
November 13, 2023
 

کیا آپ کو اصل وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو

کئی بار ہماری آنکھوں کے سامنے چیزوں کا مقصد ہمیں معلوم نہیں ہوتا یا وہ ایک سے زائد کاموں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اگر آپ کسی طیارے میں سفر کریں تو نشست کے سامنے ایک میز ہوتی ہے جسے ٹرے ٹیبل کہا جاتا ہے۔

اس ٹرے ٹیبل کو ایک ہک کے ذریعے نشست کے ساتھ جوڑ کر رکھا جاتا ہے اور بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ وہ ہک بس یہی کام کرتا ہے۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ میز کو اپنی جگہ فکس رکھنے والا وہ ہک بنیادی طور پر ایک کوٹ ہک ہے۔

جی ہں واقعی آپ اس ہک پر کوٹ، جیکٹ یا ایسے ہی دیگر کپڑے ٹانگ سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اسے ائیر فونز ٹانگنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کئی طیاروں میں یہ ہک نشست کی سائیڈ میں ہوتا ہے اور کچھ میں ٹرے ٹیبل کے درمیان۔

مگر کچھ فضائی کمپنیوں کی جانب سے اس کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ فضائی کمپنیاں جب طیاروں کو خریدتی ہیں تو وہ ان کی آرائش اپنی پسند سے کراتی ہیں۔