پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی مسجد میں بیان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے میلبرن میں موجود ہے، جہاں 26 دسمبر سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق میلبرن پہنچ کر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد میں بیان دینے پہنچ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان مسجد میں موجود افراد کو درس دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رضوان کی مساجد میں تبلیغ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھیں۔