Time 20 اکتوبر ، 2022
کھیل

محمد رضوان کی میلبرن کی مسجد میں دعوت تبلیغ کی ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دعوت تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، قومی ٹیم آج  برسبین سے میلبرن پہنچی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق میلبرن پہنچ کر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد میں تبلیغ کرنے پہنچے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان  مسجد میں موجود افراد کو دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رضوان کی  مساجد میں تبلیغ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہیں۔ 


مزید خبریں :