LIVE

پنڈی میں فائرنگ، جے یو آئی کے امیدوار مولانا ریحان زخمی

احمد سبحان
January 09, 2024
 

مولانا ریحان کو زخمی حالت میں پمز منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے: پولیس— فوٹو:فائل

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا ریحان جمیل زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں این اے 46 سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا ریحان جمیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں  نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا ریحان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں گاڑی کے قریب بم دھماکا کیا گیا تھا جس میں جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے تھے۔