Time 03 جنوری ، 2024
پاکستان

باجوڑ میں گاڑی کے قریب بم دھماکا، جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے

باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق باجوڑ کے علاقے برکمر میں خیر اللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔

دھماکے میں پی کے 19 سے جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :