LIVE

ویڈیو: سردی سے تنگ مسافروں نے ٹرین میں آگ جلالی

ویب ڈیسک
January 20, 2024
 

سردیوں میں آگ پر ہاتھ تاپنا ایک عام سی بات ہے لیکن شدید سردی سے تنگ کچھ مسافروں نے ٹرین میں ہی آگ لگا کر دیگر مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی مسافر ٹرین میرٹھ پریاگ راج سنگم ایکسپریس میں پیش آیا، اس ٹرین میں بھارتیہ کسان یونین کے نائب صدر کشال پال کے سپورٹرز  بھی سوار تھے جنہوں نے سردی کی شدت کی وجہ سے ٹرین میں ہی کاغذوں سے آگ لگالی اور ہاتھ تاپنا شروع ہوگئے جس سے ڈبے میں دھواں بھر گیا۔

ٹرین میں سوار ایک مسافر نے آگ جلانے کی ویڈیو بنائی اور ریلوے انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو کانپور سینٹرل اسٹیشن پر روک دیا۔

ریلوے انتظامیہ نے آگ جلانے والے مسافروں کو سخت تنبیہ کی جس کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔