LIVE

چہرے، بالوں اور کپڑوں سے چمک ہٹانے کے یہ کارآمد طریقے جانیں

ویب ڈیسک
January 21, 2024
 

کئی دفعہ کچھ کپڑے بالخصوص دوپٹوں پر چمک ہوتی ہے جو جلد اور بالوں پر لگ جاتی ہے اور اس سے پیچھا چھڑانا مشکل ترین کام لگتا ہے—فوٹو: فائل

چمک جسے عام زبان میں گلٹر کہا جاتا ہے، اسے خواتین خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ یا ہیئر اسٹائلنگ میں استعمال کرتی ہیں، اس کے علاوہ اس کا استعمال چوڑیوں پر بھی کیا جاتا ہے۔

کئی دفعہ کچھ کپڑے بالخصوص دوپٹوں پر چمک ہوتی ہے جو جلد اور بالوں پر لگ جاتی ہے اور اس سے پیچھا چھڑانا مشکل ترین کام لگتا ہے، آج ہم آپ کو بروقت چمک ہٹانے کے کچھ آسان طریقے بتائیں گے جنہیں اپنا کر آپ مفید ہو سکتے ہیں۔

جلد سے چمک ہٹانے کے طریقے:

1) چمک کو جلد سے ہٹانے کے لیے اس پر کھوپرے یا زیتون کا تیل لگائیں، روئی پر ان دونوں میں سے کوئی بھی تیل ڈالیں اور رگڑ کر صاف کر دیں۔

اپنی جلد کو اس وقت تک صاف کرتے رہیں جب تک کہ یہ صاف نہ ہو، یہ انتہائی آسان اور کارآمد طریقہ ہے۔

2) ہاتھ یا چہرے سے چمک اتارنے کے لیے 'ٹیپ' کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، ٹیپ چمک والے حصے پر لگائیں اور اتار دیں۔

3) ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کنڈیشنر یا لوشن کو اس حصے پر لگائیں، اس سے بھی چمک فوری اتر جائے گی۔

بالوں سے چمک کیسے ہٹائی جائے؟

* بالوں پر اگر چمک لگ جائے تو کھوپرے اور ناریل کا تیل لگا کر صاف کریں۔

* اس کے علاوہ ٹشو پر ہیئر اسپرے کرکے اسے چمک والے بالوں پر لگایا جائے تو وہ صاف ہو جاتے ہیں۔

کپڑوں سے چمک ہٹانے کے طریقے جان لیں:

* کپڑوں سے گلٹر ہٹانے کے لیے اس جگہ پر ہیئر اسپرے کریں اور پھر انہیں دھوئیں، ہیئر اسپرے اچھی طرح کرنا ہوگا، پھر دھونے پر چمک ہٹ جائے گی۔