LIVE

ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ جاری، قومی ٹیم کا ایک درجے ترقی کے بعد 15 واں نمبر

سہیل عمران
January 23, 2024
 

عالمی رینکنگ میں ہالینڈ کا پہلا بیلجیئم کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد  15 ویں نمبر آ گئی۔

عالمی رینکنگ میں ہالینڈ کا پہلا، بیلجیئم کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے  جب کہ پاکستانی ٹیم کا نمبر 15واں ہے۔

عالمی رینکنگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ایک درجہ بہتری اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد دیکھنے میں آئی جہاں قومی ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔