LIVE

برطانوی ٹی وی نے نواز شریف کو کنگ آف کم بیک قرار دے دیا

ویب ڈیسک
February 03, 2024
 

فوٹو: رائٹرز/ فائل

برطانوی ٹی وی نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز  شریف کو کنگ آف کم بیک قرار  دے دیا۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ نواز شریف وزیراعظم کے عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار  ہیں۔

بی بی سی نے نواز شریف کے چوتھی بار  وزیراعظم بننےکی پیش گوئی کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کی وجہ نواز شریف کی مقبولیت نہیں بلکہ ان کا اپنے  پتے صحیح کھیلنا ہے۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گیلپ سروے اور  بلومبرگ کی رپورٹ نے بھی نواز شریف کے پاکستان کے اگلا وزیراعظم بننےکی پیش گوئی کی ہے۔