LIVE

لونگ جادوئی خصوصیات کا حامل

ویب ڈیسک
February 04, 2024
 

رات کو سوتے وقت لونگ کا استعمال آپ کو پر سکون نیند فراہم کرتا ہے/ فائل فوٹو

چھوٹی سی لونگ کا شمار گرم مصالحوں میں ہوتا ہے لیکن اس کے فوائد حیرت انگیز ہیں۔

آج ہم آپ کو لونگ کے چند فوائد بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ بہت سے طبی مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

لونگ کی خصوصیت

رات کو سوتے وقت لونگ کا استعمال آپ کو پر سکون نیند فراہم کرتا ہے۔

لونگ میں قدرت نے اینٹی بیکٹیریل خصوصیت رکھی ہے یعنی لونگ بیکڑیریا سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا استعمال آپ گلے کے درد کو دور بھگانے کیلئے کر سکتے ہیں۔

لونگ سوزش کو بھی ختم کرتا ہے اور آپ کے مدافعت نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

لونگ میں پیٹ کے مسائل حل کرنے کی بھی خصوصیت پائی جاتی ہے، اس کے استعمال سے آپ نظام ہضمہ کو درست رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اینٹی  بیکٹیریل خصوصیت ہونے کہ وجہ سے یہ منہ کی بدبو کو دور کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لونگ کا استعمال کھانسی سے متاثرہ پھیپھڑوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

لونگ کا استعمال

دنیا بھر میں لوگ لونگ کا استعمال کرتے ہیں اور یہ اپنی جادوئی خصوصیت کی وجہ سے یہ ہر گھر کے کچن کی زینت ہے۔

لونگ کو لوگ چائے میں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ کھانسی کی صورت میں لوگ اپنے منہ میں بھی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کھانسی میں وقتی طور پر آرام ملتا ہے۔

اس کے علاوہ کھانوں میں بھی لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ لوگ لونگ کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔