LIVE

کوہلی انگلینڈ کیخلاف سیریز کے باقی ٹیسٹ میچز کھیلیں گے یا نہیں؟ معمہ حل ہوگیا

ویب ڈیسک
February 10, 2024
 

اس سے قبل بھی ویرات کوہلی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب نہیں تھے/ فائل فوٹو

ایک معمہ بنا ہوا تھا کہ بھارتی کرکٹر  ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی تین ٹیسٹ میچز کھیلیں گے یا نہیں جو اب حل ہوگیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی 3 ٹیسٹ میچز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 بھارتی بورڈ کے مطابق ویرات کوہلی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث بقیہ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہو گے۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ بورڈ ویرات کوہلی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے جبکہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ویرات کوہلی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ 

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز  ایک ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 15 فروری، چوتھا 23 فروری اور پانچواں 7 مارچ سے شروع ہو گا۔