LIVE

کراچی کی خاتون ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

عتیق الرحمٰن
February 13, 2024
 

زینب میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا: ٹینس فیڈریشن—فوٹو: فائل

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کھیلنے اسلام آباد گئی تھیں۔

ٹینس فیڈریشن کے مطابق زینب 12 فروری پیر کی رات میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا