LIVE

کراچی: کزن کے ہاتھوں 8 سالہ ابان کی ہلاکت کا کیس، بچے کو لیجاتے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی

کاشف مشتاق
February 17, 2024
 

کراچی میں کزن کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 سالہ بچے کو لے جاتے وقت کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو بچے کو لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بچے کو ہاتھ پکڑ کر ساتھ لے رہا ہے اور  معصوم بچہ ٹہلتا ہوا اپنے قاتل کزن صفیان کے ساتھ جا رہا ہے۔  

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل کیس پر دو ٹیمیں کام کر رہی تھیں، ملزم کو پہلے روز ہی مشتبہ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا لیکن گھر کا فرد ہونے کی وجہ سے فوری طور پر گرفتاری مشکل تھی۔

ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے کہا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی وسطی ذیشان صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم سفیان کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان ہے، ملزم مقتول ابان کا کزن ہے اور ان کے ساتھ ہی رہتا ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ ابان اپنے والد کو شکایتیں کرتا تھا جس کے باعث ڈانٹ پڑتی تھی۔