جرائم
Time 16 فروری ، 2024

کراچی میں 8 سالہ بچے کا قاتل کزن ہی نکلا

مجھے ابان پر غصہ تھا، وہ شکایتیں بہت زیادہ لگاتا تھا، ماموں شکایت کے بعد مجھے ڈانٹےتھے: کمسن ملزم کا بیان— فوٹو:فائل
مجھے ابان پر غصہ تھا، وہ شکایتیں بہت زیادہ لگاتا تھا، ماموں شکایت کے بعد مجھے ڈانٹےتھے: کمسن ملزم کا بیان— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 8 سال کے ابان کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) وسطی ذیشان صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم سفیان کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان ہے، ملزم مقتول ابان کا کزن ہے اور ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم کا کہنا ہے کہ ابان اپنے والد کو شکایتیں کرتا تھا جس کے باعث ڈانٹ پڑتی تھی۔

ملزم نے بیان میں کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، پچھلی گلی سے ابان کو پارک میں لےگیا، دھوبی گھاٹ میں جھاڑیوں کے اندر ابان کا قتل کردیا۔

ملزم کے مطابق مجھے ابان پر غصہ تھا وہ شکایتیں بہت زیادہ لگاتا تھا، ماموں شکایت کے بعد مجھے ڈانٹےتھے،  واقعے کے بعد میں چھری دھوکر کچن میں رکھ دی۔

ایس ایس پی نے بتایاکہ گرفتارملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید خبریں :