LIVE

عثمان طارق کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنےکی اجازت مل گئی

عتیق الرحمٰن
March 12, 2024
 

عثمان طارق ملتان سلطان کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے—فوٹو: انسٹاگرام/کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو  پی ایس ایل 9 کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے  اور  وہ بولنگ بھی کراسکیں گے۔

عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر  انہیں بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے نیشنل اکیڈمی بھی طلب کیا گیا تھا۔

نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لےکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں۔

اسپنر عثمان طارق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو جوائن کرلیا ہے اور وہ ملتان سلطان کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، عثمان طارق دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کراسکتے ہیں۔